راولپنڈی، مختلف علاقوں سے تین گینگزکے 7ملزم گرفتار

راولپنڈی، مختلف علاقوں سے تین گینگزکے 7ملزم گرفتار

شہری پر تشدد کرکے لوٹے گئے 11لاکھ روپے، 12موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) نیوٹاؤن پولیس نے شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کرکے بھتہ وصول کرنے والے 4رکنی گینگ کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم 11لاکھ روپے برآمد کر لی۔ گینگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہری سے دوستی کی اور ملنے کے بہانے بلایا اور تشدد کرکے رقم وصول کی تھی، ادھر دو گینگز کے 3ارکان کو گرفتار کر کے 12مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئے گئے۔ نیوٹاؤن پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 8مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کیے جبکہ تھانہ سول لائنز پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 4مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں