تھیلاسیمیا جیسے امراض پر قابو پانا ممکن، ڈاکٹر جمال ناصر

تھیلاسیمیا جیسے امراض پر قابو پانا ممکن، ڈاکٹر جمال ناصر

شادی سے قبل سکریننگ کو فروغ دیا جائے،سابق صوبائی وزیرکا اجلاس سے خطاب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تھیلاسمیا ویلفیئر سوسائٹی راولپنڈی اسلام آباد تھیلاسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں اور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے، تھیلاسیمیا ایک ایسی موروثی بیماری ہے جس کی بروقت آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے آئندہ نسلوں میں منتقلی کو روکا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر صحت اور پاکستان تھیلاسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر جمال ناصر نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تھیلاسیمیا کوئی لاعلاج مرض نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ شادی سے قبل سکریننگ کو فروغ دیا جائے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا تھیلاسیمیا جیسے امراض پر قابو پانا کوئی مشکل کام نہیں اس کیلئے مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں چیئرمین پاکستان تھیلاسیمیا ویلفیئر سوسائٹی میجر جنرل (ر) پروفیسر صہیب احمد، میجر جنرل (ر) پرویز احمد و دیگر نے بھی شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں