پیرا کو ڈیجیٹل ادارہ بنانے، جدید خطوط پر استوار کرنیکا آغاز
10فروری سے نجی سکولز کی رجسٹریشن،تجدید صرف آن لائن پورٹل پرکی جائیگیاگلے مرحلے میں تعمیل اور نگرانی کے تمام امور بھی ڈیجیٹلائز کر دینگے ، چیئرمین پیرا
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) حکومت آزادکشمیر کے زیراہتمام اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے تعاون سے اوورسیز کشمیریز کنونشن 15سے 17فروری تک مظفرآباد میں منعقد ہو گا جس میں 300اوورسیز کشمیریوں کی شرکت متوقع ہے جبکہ پاکستان بھر سے چیمبر کے نمائندے، سرمایہ کار اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شرکت کرینگے۔ ا س حوالے سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مظفرآباد میں منعقد ہونے والے اوورسیز کنونشن کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے وزیراعظم کو اب تک کی گئی تیاریوں پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس کے شرکا نے کنونشن کو مؤثر اور بامقصد بنانے کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز کشمیری آزاد جموں و کشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ریاست کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو ریاستی ترقیاتی عمل میں شامل کرنا، ان کے مسائل سننا اور انہیں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے ، انہوں نے ہدایت کی کہ کنونشن کے تمام انتظامات بروقت، مربوط اور اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کیے جائیں۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ 10فروری سے اسلام آباد میں قائم تمام نجی تعلیمی ادارے اپنی رجسٹریشن اور تجدیدِ رجسٹریشن کی درخواستیں صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروائیں گے۔ اب کاغذی درخواستیں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی، اس اقدام سے انتظامی امور میں آسانی، کارروائی کے وقت میں کمی، کاغذی کارروائی کا خاتمہ، شفافیت میں اضافہ اور ریگولیٹری قوانین پر مؤثر عملدرآمد ممکن ہو سکے گا۔ پیرا کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ ہم پیرا کو ایک مکمل پیپر لیس اور ڈیجیٹل ادارہ بنانے کے وژن پر گامزن ہیں، پہلے مرحلے میں رجسٹریشن اور تجدیدِ رجسٹریشن کا پورا نظام آن لائن کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ مرحلے میں تعمیل اور نگرانی کے تمام امور بھی ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے انجام دئیے جائیں گے۔