پوٹھوہار ڈویژن میں امام بارگاہوں، مساجد کی سکیورٹی مزید سخت
امام بارگاہوں کے ارد گرد قائم تجاوزات آپریشن کرکے ہٹا دی گئیں ہوٹلز، پلازوں، سرائے میں مقیم افراد کی چیکنگ کی جا رہی، ایس پی پوٹھوہار
راولپنڈی (خبرنگار) پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی جانب سے شہر بھر میں امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ کنٹونمنٹ انتظامیہ کے تعاون سے امام بارگاہوں کے اردگرد قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کے مطابق شہر بھر میں امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر حساس مقامات پر تعینات سکیورٹی ڈیوٹیز کو باقاعدگی سے چیک اور اہلکاروں کو بریف کیا جا رہا ہے تاکہ فول پروف سکیورٹی کو ہر وقت یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتا یا ہوٹلز، پلازہ جات اور سرائے میں مقیم افراد کی E-Policeپوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کی جا رہی ہے۔