اسلام آباد میں دہشتگردی حکومت کی ناکامی،علامہ اشفاق
واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتارکیا جائے،مرکزی رہنما شیعہ علماکونسل
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں اتنا بڑا سانحہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت اور سکیورٹی اداروںکی کا کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین علامہ اشفاق وحیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذمہ دار وزیر داخلہ اور سکیورٹی ادارے ہیں، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، انہوں نے شہدا کی درجا ت کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔