’’پیما ‘‘نے میڈیکل داخلوں کے معیار پر نظرِ ثانی تجویز مسترد کردی

 ’’پیما ‘‘نے میڈیکل داخلوں کے معیار پر نظرِ ثانی تجویز مسترد کردی

نظر ثانی تجویز میرٹ کیخلاف ،نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ،صدر تنظیم

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے میڈیکل اور ڈینٹل داخلوں کے معیار میں نظرِ ثانی کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز نہ صرف میرٹ کے اصولوں سے متصادم ہے بلکہ طبی تعلیم کے موجودہ شفاف اور متفقہ نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ۔ پیما کے مرکزی صدر پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا نصاب اور امتحان پورے ملک میں یکساں تھا اور مجموعی طور پر اس کے امتحانی عمل پر کوئی سنجیدہ اعتراض سامنے آیا، نہ ہی امتحان کے دوران بدعنوانی یا کرپشن کا کوئی واقعہ ہوا۔ اس لیے طے شدہ ضابطوں کے تحت ہی طلبہ کو داخلے دئیے جانا چا ہئیں ، اگر اس مرحلے پر میرٹ کے معیار میں کمی کی گئی تو ایم ڈی کیٹ کا پورا نظام اپنی افادیت کھو دے گا۔ پیما میرٹ پر مبنی، یکساں اور شفاف داخلہ پالیسی کے نفاذ کا مطالبہ کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں