ہوٹلز کو الیکٹرک انوائس سسٹم نصب کرنے کے نوٹسز جا ری

 ہوٹلز کو الیکٹرک انوائس سسٹم نصب کرنے کے نوٹسز جا ری

راولپنڈی میں 52ہوٹلز ، چار کونوٹس ملنے پر مالکان کا اظہار تشویش ہوٹل مالکان نے انوائس سسٹم لگانے کیلئے ریونیو اتھارٹی سے وقت مانگ لیا

 راولپنڈی (خاورنوازراجہ ) پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈی نے الیکٹرک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کے لیے پک اینڈ چوز کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے ہوٹل مالکان کونوٹس جاری کردیئے ،ہوٹل مالکان نے اس اقدام کو امتیازی سلوک اورانتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈی نے راولپنڈی کے مصروف تجارتی مرکز راجہ بازار، لیاقت روڈ، کالج روڈ اور کمیٹی چوک سے موتی محل تک تقریباً 52 ہوٹلوں میںسے صرف4ہوٹلوں کو الیکٹرک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کے لیے نوٹسز جاری کیے ہیں ،ریونیو اتھارٹی کے اس اقدام پر ہوٹل مالکان میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ،نوٹسز ملنے والے ہوٹل مالکان نے انوائس سسٹم لگانے کے لیے ریونیو اتھارٹی سے وقت مانگ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں