قومی ویکسین ویئرہاؤس میں ایک میگاواٹ سولر پاور سسٹم کا افتتاح

 قومی ویکسین ویئرہاؤس میں ایک میگاواٹ سولر پاور سسٹم کا افتتاح

ملک میں کولڈ چین نظام کو ویکسین ہر صورت محفوظ رہ سکے گی ،وزیر صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے قومی ویکسین ویئرہاؤس میں ایک میگاواٹ سولر پاور سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں پائیدار اور مضبوط صحت نظام کے قیام کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے اور اس کا مقصد ملک میں کولڈ چین نظام کو ویکسین ہر صورت محفوظ رہ سکے ۔ سولرائزیشن سسٹم کی بدولت ایک میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ، جس سے کسی بھی ایمرجنسی یا بجلی کی بندش کی صورت میں ویکسین کے محفوظ رہنے کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ گاوی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے فعال کیا گیا ہے اور یہ حکومت اور ترقیاتی شراکت داروں کے مؤثر اشتراک کی بہترین مثال ہے ۔ انہوں نے کہا دنیا کے تقریباً 50 جبکہ سعودی عرب میں 47 بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے دستیاب ہیں، جبکہ پاکستان میں اس وقت 13 بیماریوں کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا رہے ہیں جو حکومت بلا معاوضہ فراہم کرتی ہے ۔ انسدادِ سروائیکل کینسر ویکسین بھی حفاظتی پروگرام کا حصہ ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی بیماریوں کے باعث خطِ غربت سے نیچے چلے گئے ، اس لیے بیماریوں سے بچاؤ پر توجہ دینا ناگزیر ہے ۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 11ہزار 600شہری یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت علاج کروا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں