بارانی یونیورسٹی میں زراعت کے حوالے سے بین الاقوامی ورکشاپ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں ’’جدید پائیدار زراعت کیلئے۔۔
رینیوایبل انرجی کے استعمالات‘‘ کے عنوان سے ایک بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ فیکلٹی آف ایگری کلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ انرجی سسٹمز انجینئرنگ کے زیرِ اہتمام معنقد ہوئی، جس میں قومی و بین الاقوامی ماہرین، اساتذہ، محققین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد پائیدار زراعت کے فروغ میں رینیوایبل انرجی کے کردار، نئی ٹیکنالوجیز اور عالمی تحقیقی تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کرنا تھا۔