راولپنڈی، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 8افراد گرفتار

راولپنڈی، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 8افراد گرفتار

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلوگرام سے زائد چرس اور 60لٹر سے زائد شراب برآمد کر لی۔ ۔۔

پیرودہائی پولیس نے ایک ملزم سے 1کلو 535گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ایک ملزم سے 1کلو 400گرام چرس برآمد کی۔ اسی طرح صادق آباد پولیس نے دو افراد سے 20لٹر شراب، کلرسیداں پولیس نے ایک فرد سے 20لٹر شراب، وارث خان پولیس نے ایک ملزم سے 15لٹر شراب، روات پولیس نے ایک فرد سے 5لٹر شراب جبکہ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم سے ایک بوتل شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں