اسلام آباد، سرچ آپریشن، 16افراد، 27موٹرسائیکل تھانے بند

اسلام آباد، سرچ آپریشن، 16افراد، 27موٹرسائیکل تھانے بند

165افراد، 105گھرانوں، 27موٹر سائیکلوں اور 15گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 165افراد، 105گھرانوں، 27موٹرسائیکلوں اور 15گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 16مشکوک افراد، 27موٹرسائیکلوں اور دو گاڑیوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں