آرڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،غیر قانونی تعمیرات مسمار
ڈبل روڈ و سٹیڈیم روڈ پر غیر قانونی و غیر مجاز شیڈز، سائن بورڈز گر ا دیئے گئے
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) آرڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے ڈبل روڈ و سٹیڈیم روڈ پر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی اور پیرا فورس کے تعاون سے انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔ تجاوزات، غیر قانونی و غیر مجاز شیڈز، سائن بورڈز اور دیگر تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ متعلقہ پراپرٹی مالکان نے منظوریوں اور این او سیز حاصل کیے بغیر تعمیرات کر کے قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی گئی۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے آرڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ تمام تجاوزات اور غیر قانونی رہائشی و کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے ۔