پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، 144مقدمات، 155گرفتار

پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، 144مقدمات، 155گرفتار

گرفتار افراد کے قبضے سے ہزاروں پتنگیں، ڈوریں اور اسلحہ برآمد کیا گیا

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 24گھنٹوں کے دوران 144مقدمات درج کر کے 155افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے ہزاروں پتنگیں، ڈوریں اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق موثر حکمت عملی کے باعث شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ کریک ڈان کے دوران بلند عمارتوں اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی گئی جبکہ گلی محلوں میں پیدل گشت کے ساتھ ساتھ ڈولفن سکواڈ، محافظ سکواڈ اور متعلقہ تھانوں کی موبائلز نے بھی مختلف علاقوں میں مسلسل پٹرولنگ کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں