چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ڈویلپمنٹ ورک کا جائزہ
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔۔
جس دوران وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ ورک کا جائزہ اور الاٹیز کو جلد قبضہ دینے کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین کو سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 میں بنیادی انفراسٹرکچر کا کام تکمیلی مراحل میں ہے ، وہاں پلاٹس کا قبضہ الاٹیز کے حوالے کرنے کو تیار ہیں،اس سلسلے میں سیکٹر C-14 میں پلاٹس کے قبضہ کی حوالگی کا عمل جلد ہی شروع کردیا جائے گا۔