کھیوڑہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کھلی کچہری ،شہریوں کی شکایات سنیں
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے جلال پور شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
شہر و دیہی علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کی شکایات انفرادی طور پر سنیں اور متعلقہ افسران کو حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ کچہری میں ریونیو ریکارڈ، صفائی ستھرائی، بلدیاتی امور اور دیگر سہولیات سے متعلق درخواستیں وصول کی گئیں۔