عدیل ایوب میلاد وسیرت مصطفی کمیٹی میڈیا ٹائون کے صدر منتخب

عدیل ایوب میلاد وسیرت مصطفی  کمیٹی میڈیا ٹائون کے صدر منتخب

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) میلاد و سیرت مصطفی کمیٹی میڈیا ٹائون کے انتخابات کا عمل مکمل کر لیا گیا جس میں کثرت رائے سے عدیل ایوب کو 2026کیلئے صدر منتخب کر لیا گیا۔۔۔

 جبکہ جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری سمیت دیگر عہدیدان کے انتخاب کیلئے نومنتخب صدرکو اختیار دیا گیا کہ وہ مشاورت سے ایک ہفتہ کے اندر نامزدگی عمل میں لائیں، میلاد وسیرت کمیٹی میڈیا ٹائون کا سالانہ اجلاس کمیٹی کے صدر دیوان ذاکر سرور قادری کی صدارت میں ہوا۔ ناصر میر، اکبر دین، قیصر عباس شاہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی، سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، اتقاق رائے سے طے پایا کہ میلاد کمیٹی کے نئے عہدیداران آئین میں ترامیم کیلئے جلد اجلاس بلائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں