پنجاب کالج بھارہ کہو ،سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول اختتام پذیر

پنجاب کالج بھارہ کہو ،سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول اختتام پذیر

کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، رسہ کشی ، سیک ریس، کلچرل ڈریس شو کے مقابلے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پنجاب کالج بھارہ کہو کا تین روزہ سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ نشانِ حیدر پانے والے وطنِ عزیز کے فرزندوں کے نام پر رکھے گئے سات ہاؤسز میجر شبیر شریف، میجر عزیز بھٹی، سوار محمد حسین، حوالدار لالک جان، کیپٹن سرور، راشد منہاس اور میجر طفیل ہاؤس کے درمیان کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، رسہ کشی، سیک ریس، تھری لیگ ریس، سومیٹر اور دو سو میٹر کی ریس، کلچرل ڈریس شو، فینسی ڈریس شو، فوٹو گرافی اور گائیکی کے مقابلے ہوئے۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری جبکہ مہمانانِ اعزاز راجا سکندر ممتاز اور ماہرِ تعلیم چودھری ناصر امین تھے۔

پرنسپل کالج پروفیسر یوسف ابراہیم، بوائز کوآرڈینیٹر مدثر محمود، ایوننگ کوآرڈینیٹر پروفیسر ندیم اختراور پروفیسر سجاد خان نے استقبالیہ پر مہمانوں کو گلدستے پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ مہمانوں میں چودھری طارق دلدار، راجا ممتاز، حاجی وسیم اقبال، راجا خالد نذار عباسی محمد ارشد نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر محمد اکرم چودھری نے فیسٹیول میں خصوصی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں