فیشن ٹورازم فیسٹیول سیاحت ثقافتی صنعتوں کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت، اورنگزیب کھچی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی نے سلو انٹرنیشنل فیشن ٹورازم فیسٹیول کی لوگو رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
یہ فیسٹیول پاکستان میں سیاحت اور ثقافتی صنعتوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ سلک روڈ کلچر سینٹر، سرسید ہال میں منعقدہ تقریب میں سفیروں، معزز مہمانوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مرکزی فیسٹیول پاکستان کے سیاحتی امکانات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔