مری ،لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی ،ہسپتا ل میں دم توڑ گئی
مری(نمائندہ دنیا) مسیاڑی ڈھک کے رہائشی طارق عباسی کی بیٹی نے دورانِ سفر گاڑی میں پیدا ہونے والی صورتحال سے خوفزدہ ہو کر اپنی جان بچانے کے لیے چلتی سوزوکی سے چھلانگ لگا دی۔۔۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر ڈرائیور کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا اور آوازیں بھی لگائیں تاہم ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اور مبینہ طور پر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی چھلانگ لگانے کے باعث بچی شدید زخمی ہو گئی انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ رات خالقِ حقیقی سے جا ملیں ۔