چار روز میں 4466بائیکیا ٹیکسی کی آن لائن رجسٹریشن
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں بائیکیا اور ٹیکسی چلانے والے افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی سٹی ایپ پر رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چار روز کے دوران مجموعی طور پر 4466افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شہریوں کا سفر مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے گا۔ عوامی آگاہی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بغیر رجسٹریشن کے بائکیا چلانے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں 14موٹرسائیکلز کو تحویل میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔