چوآسیدن شاہ، کوسٹر کی ٹکر سے 21 سالہ نوجوان مزدور جاں بحق
چوآسیدن شاہ(نمائندہ دنیا)دوالمیال چوک کے قریب ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 21 سالہ نوجوان مزدور جاں بحق ہوگیا۔
محمد حسنین کام ختم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ اسی دوران کوسٹر نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔