اسلام آباد، 20فروری سے موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے نیکا فیصلہ
اب تک 6لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جاچکے،ڈی جی ایکسائز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دوسرے مرحلے میں موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے کا آغاز 20فروری سے ہو گا، دوسری جانب گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان میمن کے مطابق، موٹر سائیکل مالکان 20فروری صبح 10بجے سے اپنی بایکس پر ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 6لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں اور یہ عمل شہر بھر کے 13پوائنٹس پر جاری ہے ۔ایم ٹیگ حاصل کرنے کیلئے موٹر سائیکل مالکان کو اپنی موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔