نوشہرہ ،مختلف واقعات میں طالبعلم سمیت 3افراد جاں بحق
نوشہرہ ( نمائندہ دنیا )نوشہرہ پبی عدم برداشت اور جائیداد کے تنازعہ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ 17سالہ طالبعلم سدیس سمیت دو افراد جا ں بحق ہوگئے۔
مقامی ناظم سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ ادھر وزیرگڑھی میرہ روڈ پر تنازعہ پر مسلح ملزمان نے رکشہ روک کر عظمت شاہ کو بیوی کے سامنے بٹ مارمار کر شدید زخمی کردیا ،ہسپتال منتقلی کے دوران وہ چل بسا ۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔