قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید

قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم  کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے تھانہ مورگاہ کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ہے۔۔۔

 عدالت نے مقتول کے ورثا کو 4 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ذیشان نامی ملزم کے خلاف تھانہ مورگاہ پولیس نے گزشتہ سال جنوری میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار سے شہری کو قتل کر دیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں