اے ای اوز رپورٹس ڈی جی مانیٹرنگ ، ایوالیشن کو بھیجنے کے پابند

اے ای اوز رپورٹس ڈی جی مانیٹرنگ ، ایوالیشن کو بھیجنے کے پابند

پہلے اے ای اوز معائنہ رپورٹس محکمہ تعلیم کی مجاز اتھارٹیز کو بھجواتے تھے

راولپنڈی(خاورنوازراجہ)سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں تعینات مرد و خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کو سکولوں کی وزٹ رپورٹس براہ راست ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایوالیشن پنجاب کو ارسال کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے ، اس اقدام کا مقصد سکولوں کی کارکردگی، حاضری، تدریسی معیار اور انتظامی امور کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے ذرائع کے مطابق اس سے قبل اے ای اوز اپنے مراکز کے تعلیمی اداروں کی معائنہ رپورٹس محکمہ تعلیم کی مجاز اتھارٹیز کو بھجواتے تھے ، سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق محمود نے ضلعی تعلیمی افسران کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں