شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ،معاون خصوصی سی ایم

شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ،معاون خصوصی سی ایم

سلمیٰ بٹ کا چوہڑ چوک میں قائم رمضان بازار کا دورہ ، قیمتوں کا جائزہ ،گاہکوں سے گفتگو

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے چوہڑ چوک میں قائم رمضان بازار کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر رائے لی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آمد کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام دوست ویژن کو عملی شکل دینا ہے ، جس کے تحت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانا اور عوام کو معیاری اشیاء کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نگہبان رمضان پیکیج کا اجرا کیا ہے جس کے تحت راولپنڈی میں 40 ہزار گھرانوں کو نگہبان کارڈ جاری کیا گیا ہے جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد کو گھروں کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ پرائس کنٹرول مہم کے دوران اب تک 150 سے زائد دکانیں سیل کی جا چکی ہیں، 175 سے زائد گراں فروش گرفتار کیے گئے جبکہ راولپنڈی میں 14 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں