مری ،پرائس مجسٹریٹ کے چھاپے ،مہنگائی پر دکانداروں کو جرمانے
چٹہ موڑ، گھوڑا گلی، بانسرہ گلی، کمپنی باغ، تریٹ اور بورڈ گلی میں دکانداروں کو نوٹس جاری
مری (نمائندہ دنیا)مری میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کے لیے خصوصی مہم جاری ہے ، مجسٹریٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چٹہ موڑ، گھوڑا گلی، بانسرہ گلی، کمپنی باغ، تریٹ اور بورڈ گلی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورانِ چیکنگ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ کئی کو حتمی وارننگ جاری کی گئی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے واضح ہدایت کی کہ تمام اشیائے ضروریہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی جائیں اور نرخنامہ نمایاں مقام پر آویزاں کیا جائے تاکہ صارفین کو اصل قیمتوں سے آگاہی حاصل ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی دکاندار کو من مانے نرخ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔