پاکستان میں 1,157غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،ایس ای سی پی

پاکستان میں 1,157غیر ملکی  کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،ایس ای سی پی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) ایس ای سی پی نے کہا کہ 1,157 غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، جو کہ ملک میں غیر ملکی کاروباری موجودگی کے تسلسل اور سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔

مزید برآں، گزشتہ ماہ صرف جنوری کے دوران 82 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یہ سرمایہ کاری چین، امریکا، آسٹریلیا، ترکی، برطانیہ، جنوبی افریقہ، ڈنمارک، جرمنی، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور اسپین سمیت مختلف ممالک سے آئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں