چیئرمین سی ڈی اے کا رمضان سہولت بازار کا دورہ ،قیمتوں کا جائزہ
اشیائے صرف کی فراہمی اور سرکاری قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے سیکٹر H-9 میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔ اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی اور کوالٹی کا جائزہ لیا اور مختلف اشیاء خوردونوش کے سٹاک کا بھی معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو رمضان سہولت بازاروں میں کئے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور سرکاری قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں۔