ڈاکٹر مہوش کا قتل قابل مذمت قاتلوں کو عبرتناک سز ا دی جائے، پیما

ڈاکٹر مہوش کا قتل قابل مذمت  قاتلوں کو عبرتناک سز ا دی جائے، پیما

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے کوہاٹ میں ڈاکٹر مہوش حسنین کے قتل کی مذمت کی ہے۔ پیما نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کیلئے قومی سطح پر قانون سازی اور اس پر سخت عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔۔

ڈاکٹر مہوش حسنین کے قاتلوں کا مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے، ساتھ ہی ان کے اہل خانہ کو شہداء پیکج کے مطابق ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر پیما پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں