ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ایجوکیشنل کمپلیکس میں دو فلور حوالے
ایک چھت تلے ساری سہولیات میسر،آئندہ ہفتے تک منتقلی ہو جائیگی،سی ای او اتھارٹی
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) ایجوکیشنل کمپلیکس راولپنڈی کی تعمیر کا منصوبہ جزوی طور پر مکمل ہونے کے بعد عمارت کے دو فلور باضابطہ طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے دفاتر مری روڈ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل کمپلیکس میں منتقل ہوں گے، اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن طارق محمود نے بتایا کہ آئندہ ہفتے تک تعلیمی دفاتر کو نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ مکمل شدہ دو فلور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں تاکہ دفاتر کی منتقلی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ اس اقدام سے سروس ڈیلیوری کے نظام کو مؤثر بنانے اور تعلیمی مسائل کے حل کیلئے منظم ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔