تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے 4ملزم گرفتار
ملزمان کی شناخت وقاص، اصغر، رحمن اور خرم سے ہوئی،منشیات بھی برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں تمام زونل ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز اور موثر بنانے کے ساتھ انکے سدباب کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں تھا نہ شالیمارپولیس ٹیم نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے چار ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی، ملزمان کی شناخت وقاص، اصغر، رحمن اور خرم کے ناموں سے ہوئی ہے۔، مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔