یو اے ای ایمبیسیڈر کپ رمضان فٹبال ٹورنامنٹ، جیریز نے میدان مارلیا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) 14ویں یو اے ای ایمبیسیڈر کپ رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکہ میں جیریز نے قطر ایمبیسی کو 2-5گول سے شکست دیکر ایونٹ کا ٹاٹل اپنے نام کر لیا۔ ا۔۔
یونٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ٹورنامنٹ میں تمام ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی۔ افغانستان نے وزارت خارجہ کی ٹیم کو 1-4گوپ سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ تھے، جنہوں نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزعابی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔