کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پنڈی گھیب کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔۔۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے درپیش مسائل اور امور پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ڈائیلاسز کے ایام چار دن کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ گردوں کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ اٹک کو ہدایت کی کہ مذکورہ مقصد کیلئے یورولوجسٹ اور متعلقہ طبی عملہ فوری طور پر تعینات کیا جائے تاکہ سروس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے، ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ ایمرجنسی وارڈ، لیبارٹری، ایکسرے روم اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور صفائی، حاضری اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں