علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈی سی راولپنڈی

علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی، ایمرجنسی انتظامات اور رمضان المبارک کے دوران جاری خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔۔۔

اجلاس میں ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری، صفائی کے نظام اور ایمرجنسی وارڈز کی فعالیت پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،  ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی سروسز کو مکمل طور پر فعال اور الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ رمضان المبارک کے حوالے سے بتایا گیا کہ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں نگہبان رمضان دستر خوان یکم رمضان سے باقاعدہ فعال ہیں۔ ان دسترخوانوں پر مریضوں کے لواحقین اور مستحق افراد کو سحری و افطاری کے اوقات میں معیاری اور بروقت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی مقرر کردہ نرخ ناموں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی دکاندار کو من مانے نرخ وصول کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں