سرچ آپریشن، غیر ملکی سمیت 35جرائم پیشہ افراد تھانے بند
1,393افراد،507گھرانوں، 201دکانوں،225موٹر سائیکلز،98گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشنز کئے گئے۔ آپریشن کے دوران 1,393افراد، 507گھرانوں، 201دکانوں، 55ہوٹلز، 225موٹر سائیکلز اور 98گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ ایک غیر ملکی سمیت 35مشکوک افراد، 28موٹر سائیکلوں اور ایک گا ڑ ی کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔