عید الفطر 21مارچ ہونے پر اتوار کو ڈاکخانے کھلے رکھنے کی ہدایت

 عید الفطر 21مارچ ہونے پر اتوار کو ڈاکخانے کھلے رکھنے کی ہدایت

ڈی جی پاکستان پوسٹ نے تمام فیلڈ دفاتر، جی پی اوز کو مراسلہ جا ری کر دیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کی سہولت اور ڈاک کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کی صورت میں ملک بھر کے تمام فیلڈ دفاتر، جنرل پوسٹ آفسز اور میل ہب اتوار 22 مارچ کو مکمل طور پر فعال رہیں گے ۔ اتوار کے روز تمام زیر التوا ڈاک، پارسلز اور دیگر اشیا کی سو فیصد کلیئرنس مکمل کی جا ئے گی ۔ تمام جی پی اوز، ہیڈ پوسٹ آفسز اور ڈسٹرکٹ میل دفاتر ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنا ئیں ، مراسلے کے مطابق تمام متعلقہ افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی حدود میں ڈاک کی ترسیل کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھیں ، ان ہدایات سے انحراف کرنے والے اہلکاروں اور افسران کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں