عید پر شکر پڑیاں،لیک ویو ،دامن کوہ فیملیز پارکس قرار

عید پر شکر پڑیاں،لیک ویو ،دامن کوہ فیملیز پارکس قرار

20تا23مارچ ،مردوں، نوجوانوں کے داخلہ پر پابندی، نوٹیفکیشن جا ری

  اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عیدالفطر پرفیملیز کے تحفظ کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کا بڑا قدم ، شکرپڑیاں، لیک ویو اور دامنِ کوہ فیملیز پارک قرار دئیے گئے ہیں ، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق 20 تا 23 مارچ پارکس فیملیز کے لیے مخصوص کر دیئے گئے ہیں اور یہ عید کی چھٹیوں میں کھلے رہیں گے ۔ ان میں مردوں اور نوجوانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں