دھمیال میں خاتون کی بے حرمتی پر 4ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

دھمیال میں خاتون کی بے حرمتی  پر 4ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی( خبر نگار)تھانہ دھمیال کی ڈھوک امانت میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی پر متاثرہ خاتون (ک ) کی مدعیت میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔

 ،مدعیہ کے مطابق پہلے خاوند سے علیحدگی ہونے پر امیر حمزہ سے شادی کی، خاوند کا جاننے والا ایک دانش نامی لڑکا گھر آیا اور سوزوکی پک اپ پر مجھے اور خاوند امیر حمزہ کو امانت سفیر نامی لڑکے کے گھر لے گیا ، اسی دوران دانش کے ساتھ سفیر اور دو نا معلوم مسلح لوگ کمرے میں داخل ہوئے ، مسلح افراد میرے خاوند کو دوسرے کمرے میں لے گئے جبکہ دانش، سفیر اور ڈرائیور زبردستی کرتے رہے ، چوتھے ملزم نے بھی زیادتی کی کوشش کی، میرے شورمچانے پر ملزم بھاگ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں