راولپنڈ ی میں پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت

  راولپنڈ ی میں پی ایس ایل میچز  کی سکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)26مارچ سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچز جن میں راولپنڈی میں سب سے پہلا میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی ، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔۔

اجلاس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شائقین کرکٹ کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی پلان، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، پارکنگ انتظامات اور ٹریفک کے متبادل روٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے کو مؤثر بنائیں ۔اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں، سکیورٹی اور انتظامی امور میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں