حکومت کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے ، جے سالک
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اپیل کی ہے کہ حکومت کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے ، کچی آبادیوں کے مکینوں کے سروں سے چھت نہ چھینی جائے۔
مسیحی پرامن اور پاکستان کے مساوی شہری ہیں۔ حکومت انکے گھر مسمار کرنے کی بجائے انہیں باعز ت رہائش مہیا کرے اور ان بستیوں کو مالکانہ حقوق دیتے ہوئے ان میں تمام ضروری سہولیات مہیا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار مسیحوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔