فاسٹ گروپ آف کمپنیز کی جانب سے غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں عشائیہ

فاسٹ گروپ آف کمپنیز کی جانب سے  غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد (نامہ نگار) فاسٹ گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین وحید سومرو کی جانب سے پاکستان میں متعین غیر ملکی سفرا اور اعلیٰ سفارتی شخصیات کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ دیا گیا۔

مہمانوں میں اتادجان موولاموف ترکمانستان، علی شیر تختایف ازبکستان، رائمنڈس کاروبلس یورپی یونین، وولف گینگ اولیور کٹسچیرآسٹریا، ایلینی یونان، ڈاکٹر زولتان وارگاہنگری، آرنو کیرشف جرمنی، اٹلی کے ڈپٹی سفیر اور یورپی یونین کے ڈپٹی ہیڈ کے علاوہ وزارت خارجہ کے ڈی جی ایمبیسڈر کے کے احسن ویگن بھی شامل تھے۔ مختلف ممالک کے نمائندوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ موقع پر میزبان وحید سومرو نے مہمانوں کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں