اسلام آباد ،سرچ آپریشن ،4افغان باشندوں سمیت 65 گرفتار
351گھرانوں،48ہوٹلوں،119دوکانیں،339مو ٹرسائیکلوں اور116گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف سرچ آپریشنز جاری ہے ، سرچ آپریشن کے دوران 787افراد،351 گھرانوں، 48ہوٹلوں،119دوکانیں،339مو ٹرسائیکلوں اور116گاڑیوں کو چیک کیاگیا، جبکہ چار افغانیوں سمیت 65مشکوک افراد اور 31موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔