اغوا کیس کا ڈراپ سین شہری نے خود ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا، پولیس

اغوا کیس کا ڈراپ سین شہری نے خود ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا، پولیس

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت سے مبینہ طور پر اغوا ہوکر کچے پہنچنے والے شہری کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

 پولیس نے دعوی کیا ہے کہ شہری نے خود ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نورالدین نے اپنے دو دوستوں کی مدد سے اغوا کی جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ ملزم کا مقصد مبینہ طور پر مخالفین کے خلاف مقدمات درج کروانا اور خود پر واجب الادا رقوم سے بچنا تھا۔ذرائع کے مطابق نورالدین نے مختلف افراد سے فراڈ کے ذریعے بھاری رقوم حاصل کر رکھی تھیں اور رقم واپس کرنے کے بجائے اغوا کا ڈرامہ ترتیب دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں