ڈوبتی زرعی معیشت کو بچانے کیلئے ذمہ داران کردار ادا کریں، شیخ وقاص
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے ترجمان اور کسان ونگ کے آرگنائزر شیخ وقاص اکرم نے خبردار کیا ہے کہ۔۔۔
نجی ہاؤسنگ سکیموں کی جانب سے پاکستان کی زرخیز زرعی زمینوں کو تیزی سے رہائشی منصوبوں میں تبدیل کرنے کے باعث قومی غذائی تحفظ کو براہ راست خطرات لاحق ہو چکے ہیں، برسر اقتدار جماعتوں، اراکین سینیٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلی پاکستان کی ڈوبتی زرعی معیشت کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔