پنڈبیگوال میں ختم نبوت لائبریری کا افتتاح
بہارہ کہو(نمائندہ دنیا ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ بھارہ کہو کے زیراہتمام مضافاتی علاقہ پنڈبیگوال میں ختم نبوت لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔۔۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے امیر مفتی عبدالرشید اور مبلغ ختم نبوت اسلام آباد مولانا طیب فاروقی سمیت مقامی علماء کرام نے باقاعدہ دعا کے ساتھ لائبریری کا افتتاح کیا ۔