عید پر صفائی کا انتظام یقینی بنا یاجائے ، راجہ حنیف ،ضیااللہ شاہ

عید پر صفائی کا انتظام یقینی بنا یاجائے ، راجہ حنیف ،ضیااللہ شاہ

صفائی آپریشن میں 6340ورکرز، 1066گاڑیاں حصہ لیں گی ، آر ڈبلیو ایم سی

راولپنڈی( خبر نگار،نیوزرپورٹر)چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم پنجاب و ممبر پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف اور پارلیمانی سیکرٹری ایمرجنسی سروسز و ممبر پنجاب اسمبلی ضیااللہ شاہ نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ کیا ،انہوں نے عید پر صفائی کا انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا آلائشوں کی بروقت تلفی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر نے بتایا کہ شہر بھر میں پری عیدالاضحی صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے جس کے تحت مساجد، عیدگاہوں، اجتماعی قربان گاہوں اور شہر بھر میں موجود کنٹینرز کی واشنگ کی جا رہی ہے ۔ عید صفائی آپریشن آج رات سے باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا ۔ صفائی آپریشن میں 6340 ورکرز، 1066 گاڑیاں حصہ لیں گی جبکہ شہر میں 33 ٹرانسفر سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کیلئے 4 بڑی ڈمپ سائٹس پر 11 خندقیں تیار کی گئی ہیں۔ شہریوں میں مفت ویسٹ بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں