تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، دو نوجوان شدید زخمی

 تیز رفتار کار درخت سے  جا ٹکرائی، دو نوجوان شدید زخمی

کراچی (این این آئی)سپر ہائی وے پر واقع نجی سوسائٹی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار بے قابو کار اچانک سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ بری طرح کچل گیا۔حادثے میں کار سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں