سجاول، کشمور، محراب پور میں خاتون سمیت 3 افراد قتل

سجاول، کشمور، محراب پور میں خاتون سمیت 3 افراد قتل

گاؤں کارو ماچھی میں داماد کے ہاتھوں سسر، گروہی جھگڑے پرموٹن مارے گئےمحراب پور میں خاتون کی گلا کٹی لاش گھر سے ملی، حادثات میں بھی 2اموات

اندرون سندھ (نمائندگان)سجاول، کشمور اور محراب پور میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا، جبکہ حادثات میں بھی 2 اموات ہوئی ہیں۔ سجاول میں داماد نے مبینہ سسر ساون ماچھی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں کارو ماچھی میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں مقتول کی بیٹی فرزانہ بھی اپنے شوہر کے ساتھ شامل بتائی جارہی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیٹی نے اپنے والد پر زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ کشمور کے علاقے بخشاپور کے قریب جکھرانی اور ڈومکی برادریوں کے دو گروپوں میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جسکے نتیجے میں ڈومکی برادری سے تعلق رکھنے والا پیرسن موٹن ڈومکی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ محراب پور تھانے کی حدود بلاول کالونی میں تین بچوں کی ماں سمیرا الیاس زوجہ عمران آرائیں کو کسی سفاک قاتل نے بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، صبح ورثاء اور اہل محلہ کو انکے قتل کا علم ہوا، مقتولہ کے والد محمدالیاس کے مطابق بیٹی گھر میں بچوں کے ساتھ اکیلی رہتی تھی، شوہر محنت مزدوری کے لئے کراچی گیا ہوا ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کر دیا ،پولیس نے ایک مشکوک ملزم گرفتار کرلیا۔ جبکہ قومی شاہراہ پر مویشی تاجروں کی گاڑی الٹنے سے نوجوان شمائل حسین جاں بحق ہوگیا۔ نصیر آباد انڈس ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے 13 سالہ لڑکا خوش محمد ولد محمد چنجنی جاں بحق ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں