محراب پور:کراچی میں جانور بیچ کرواپس جانیوالے بیوپاری لٹ گئے
محراب پور(نمائندہ دنیا)لاکھا روڈ تھانے کی حدود میں پکا گھانگرو کے پاس رہزنوں نے قربانی کے جانور بیچ کرکراچی سے گاؤں آنے والے امام بخش عرف پھوڑو خاص خیلی سے 6 لاکھ، رستم علی ڈاہری۔۔۔
پنجل ڈاہری سے 1 لاکھ 45 ہزار، طاہر اعوان، علی نواز ڈاہری اور دیگر سے لاکھوں روپے ، موبائل، شناختی کارڈ اور قیمتی سامان چھین لیا، اکری تھانے کی حدود میں مصطفی فلنگ اسٹیشن پر ڈکیتی واردات میں مزاحمت پر رہزنوں نے ہمایوں اعوان کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، مورو تھانے کی حدود چوہان کالونی میں پولیس کانسٹیبل وحید جیسر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔